وزارت مذہبی امور کاشفاف طریقہ سے حج کوٹہ الاٹمنٹ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے آڈٹ انسپکشن کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے شفاف طریقہ سے حج کوٹہ الاٹمنٹ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے آڈٹ انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت نے تمام حج کمپنیوں اور حج گروپ آرگنائزرز کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت کے نام پر غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف افراد سے ہوشیار رہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے شفاف طریقہ سے حج کوٹہ الاٹمنٹ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے آڈٹ انسپکشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزارت نے تمام حج کمپنیوں اور حج گروپ آرگنائزرز کو آگاہ کیا ہے کہ وزارت کے نام پر غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف افراد سے ہوشیار رہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق شفاف طریقہ سے حج کوٹہ الاٹمنٹ کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے میسرز آر ایس ایم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ بعض غیر متعلقہ لوگ گمراہ کن افواہوں کے ذریعے وزارت کے نام پر غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تمام حج کمپنیاں اور حج گروپ آرگنائزرز ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں اور ایسے عمل میں ملوث شخص کی نشاندہی کی جائے۔