اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور لاہور اور کراچی فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین پاکستان نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں پاک …
رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، لاہور اور کراچی فیلڈ کمانڈز کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی)رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور لاہور اور کراچی فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل ملائشین نیوی کے چیف ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین پاکستان نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان حاجی احمد بدرالدین نے لاہور اور کراچی میں تعینات پاک بحریہ کی نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کیں۔ معزز مہمان نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی سے ملاقات کی۔








