وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ایشین پروڈکٹیویٹی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن 2025ءکا ہدف پاکستان میں پائیدار صنعتی اور اقتصادی ترقی ہے، صنعتی اور اقتصادی میدان میں ابھرتے ہوئے نئے رحجانات ترقی پذیر ممالک کےلئے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، پیداواریت، کوالٹی اور جدت جدید معیشت کی بنیادیں ہیں اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وژن 2025ءکا ہدف پاکستان میں پائیدار صنعتی اور اقتصادی ترقی ہے، صنعتی اور اقتصادی میدان میں ابھرتے ہوئے نئے رحجانات ترقی پذیر ممالک کےلئے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں، پیداواریت، کوالٹی اور جدت جدید معیشت کی بنیادیں ہیں اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل سانتھی کانوکٹناپارن سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی جنریشن صنعتی انقلاب کی دہلیز پر ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس اور بوٹکس کے استعمال سے روزگار کا تصور تبدیل ہو گیا ہے، وژن 2025ءکے تحت نوجوانوں کو جدید سائنسی علوم سے ہمکنار کرانے اور انہیں ترقی یافتہ ممالک کی افرادی قوت کے متوازی صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ جنرل سیکرٹری نے پیداوار، کوالٹی اورجدت کے شعبہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا، پاکستان کے پیداوار، کوالٹی اور جدت کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی 6 ممالک تقلید کر ر ہے ہیں۔