اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا بڑا اہم ذریعہ ہیں ۔کوئی بھی شخص معاشرہ کی ترقی میں اساتذہ کے کردار سے انکار نہیں کر سکتا ۔ اساتذہ ہی وہ لوگ ہیں جو نوجوانوں کو علم سکھاتے اور ان کی تربیت کرتے …
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اساتذہ کسی بھی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا بڑا اہم ذریعہ ہیں ۔کوئی بھی شخص معاشرہ کی ترقی میں اساتذہ کے کردار سے انکار نہیں کر سکتا ۔ اساتذہ ہی وہ لوگ ہیں جو نوجوانوں کو علم سکھاتے اور ان کی تربیت کرتے ہیں جو کہ بعد ازاں معاشرہ میں رہنمائی کا کام کرتے ہیں ۔تعلیمی شعبہ کے لئے فنڈز بڑھا دئیے گئے ہیں،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے فنڈ میں بھی 107ارب روپے کا اضافہ کیا گیا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آڈیٹوریم میں بدھ کو بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2016ءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم انسانی ترقی پر توجہ دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے تعلیم پر بھر پور توجہ دی اور ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے خود کو وقف کیا۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ کوئی بھی شخص معاشرہ کی ترقی میں اساتذہ کے کردار سے انکار نہیں کر سکتا۔ اساتذہ ہی وہ لوگ ہیں جو نوجوانوں کو علم سکھاتے اور ان کی تربیت کرتے ہیں جو کہ بعد ازاں معاشرہ میں رہنمائی کا کام کرتے ہیں ۔








