محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مائنس نواز شریف فارمولا کامیاب نہیں ہو گا،محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عدالت کا گزشتہ روز بدھ کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مائنس نواز شریف فارمولا کامیاب نہیں ہو گا،محمد نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما ہیں،عدالت کا گزشتہ روز بدھ کا فیصلہ سابق وزیراعظم کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتا۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے قانون سازی اور آئین تشکیل دیا ہے اور یہ قانون میں کوئی ترمیم بھی کر سکتا ہے۔