وزیر داخلہ احسن اقبال کا اسلام آباد کی ماڈل جیل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو خلفشار اور انتشار سے بچانا ضروری ہے، ایسے واقعات ہو رہے ہیں جن سے چار سال کے دوران ہونے والی ترقی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، پاکستان دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 5ممالک میں شامل ہوچکا ہے، اسلام آباد کے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو خلفشار اور انتشار سے بچانا ضروری ہے، ایسے واقعات ہو رہے ہیں جن سے چار سال کے دوران ہونے والی ترقی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، پاکستان دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے 5ممالک میں شامل ہوچکا ہے، اسلام آباد کے لئے دریائے سندھ سے پینے کا پانی حاصل کیا جائے گا، روات روڈ پر میٹروبس منصوبے کاآغاز آئندہ سال سے کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں جدید ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد میں ہسپتال کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی اور اسلام آباد کے سکولوں کو پورے ملک کے لئے مثال بنایا جائے گا۔