اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے، اس سے مستقبل میں ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے امکانات میں بہت اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو نیوٹیک کے زیر اہتمام سیکٹر سکلز کونسلز کی افتتاحی …
پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے، سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے، اس سے مستقبل میں ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے امکانات میں بہت اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو نیوٹیک کے زیر اہتمام سیکٹر سکلز کونسلز کی افتتاحی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکٹر سکلز کاﺅنسلز پاکستان کے ٹیویٹ سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ بیروزگاری ہمارے ملک کیلئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا واحد حل ہمارے نوجوانوں کو ہنر مند بناکر اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے نیوٹیک کے اس اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ سیکٹر سکلز کونسلز پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گی جس سے پڑھی لکھی ہنرمند افرادی قوت پیدا ہو گی اور ملکی انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔ ا








