اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سسٹم مےں اس وقت وافر مقدار مےں بجلی موجود ہے اور اگر نقصانات نہ ہوں تو ہم پورے ملک مےں زےرو لوڈ شےڈنگ کرنے کی استعداد رکھتے ہےں، موسم گرما میں پورے ملک کی بجلی کی طلب کے مطابق پےداوار موجود ہو گی، گرمیوں میں بجلی کی پےداوار …
وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سسٹم مےں اس وقت وافر مقدار مےں بجلی موجود ہے اور اگر نقصانات نہ ہوں تو ہم پورے ملک مےں زےرو لوڈ شےڈنگ کرنے کی استعداد رکھتے ہےں، موسم گرما میں پورے ملک کی بجلی کی طلب کے مطابق پےداوار موجود ہو گی، گرمیوں میں بجلی کی پےداوار 25000 مےگاواٹ پر پہنچ جائے گی جو 2013ءکی نسبت تقرےباً 10200 مےگاواٹ زےادہ ہو گی۔ جمعرات کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیرنے کہاکہ وہ ملک بھر کے بجلی کے صارفےن کے سامنے کچھ زمےنی حقائق رکھنا چاہتے ہیں تاکہ آنے والے دنوں مےں خاص طور پر گرمی کے مہےنوں مےں بجلی کی صورتحال مکمل طور پر واضح ہو اور ان کو اس بات کا بھر پور علم ہو کہ حکومت ان کےلئے کےا اقدامات کر رہی ہے۔








