دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، امریکہ نے حالیہ مہینوں میں متعدد یکطرفہ اقدامات اٹھائے جس سے تعلقات متاثر ہوئے۔ اب اعتماد کی بحالی کا انحصار امریکہ پر ہے، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی غرض سے فنانشل …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں ہی آگے بڑھ سکتے ہیں، امریکہ نے حالیہ مہینوں میں متعدد یکطرفہ اقدامات اٹھائے جس سے تعلقات متاثر ہوئے۔ اب اعتماد کی بحالی کا انحصار امریکہ پر ہے، پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی غرض سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے تحریک پیش کرنے پر سنجیدہ تحفظات ہیں، پاکستان نے سعودی عرب میں فوجی دستے اسلامی ملٹری اتحاد کیلئے نہیں بلکہ تربیتی مقاصد کیلئے بھیجے ہیں، افغانستان کا مسئلہ صرف سیاسی بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، بھارت ہماری ثقافت اور فلموں سے خوفزدہ کیوں ہے؟ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی اینٹلی جنس رپورٹ پر حیرت کا اظہار کیا جس کے مطابق پاکستان امریکہ سے دوری اختیار کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طویل تر ین پارٹنر شپ کے باوجود یہ امریکہ ہی ہے جو پاکستان سے دوری اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں میں متعدد یکطرفہ اقدامات اٹھائے جس سے تعلقات متاثر ہوئے۔ اب اعتماد کی بحالی کا انحصار امریکہ پر ہے۔ ترجمان نے کہا نے کہ امریکہ پر دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔