اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے سروے آف پاکستان کا دورہ کیا ۔سروئیر جنرل آف پاکستان میجر جنرل اختر جمیل راﺅ نے وفاقی وزیر کو ادارے کے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔اس موقع پر سروئیر جنرل نے پاکستان کی جیوڈیٹک تاریخ میں پیش رفت اور ترقی کے لیے سروے آف پاکستان (ایس او پی) کے شروع کردہ ترقی …
وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا سروے آف پاکستان کا دورہ،سروئیر جنرل نے ادارے کے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے سروے آف پاکستان کا دورہ کیا ۔سروئیر جنرل آف پاکستان میجر جنرل اختر جمیل راﺅ نے وفاقی وزیر کو ادارے کے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں بریف کیا۔اس موقع پر سروئیر جنرل نے پاکستان کی جیوڈیٹک تاریخ میں پیش رفت اور ترقی کے لیے سروے آف پاکستان (ایس او پی) کے شروع کردہ ترقی کے بارے میں سروے آف پاکستان کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر کو مختلف دفاتر دکھائے گئے جہاں جغرافیائی ڈیٹا کو ڈیجیٹل کرنے کے لیے انتہائی تکنیکی کام کیا جا رہا تھا۔ وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ سروے آف پاکستان‘ پاکستان کی تمام سرحدی حد بندیوںاور سرحدی دیوار کے ستونوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔وفاقی وزیر نے محکمے کی ترقی اور بہترین مستقبل کے بارے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو قومی سلامتی اور ترقی میں اس ارہ کے کردار کو سراہا ۔








