چیئر پرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان کی نورپور شاہاں میں نئے تعلیم بالغاں مراکز میں خواتین سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) چیئر پرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم افراد خاص طور پہ خواتین کے لیے خواندگی کے ساتھ ساتھ ہنر سکھنا بہت ضروری ہے اسطرح سے معاشرے کا یہ محروم حصہ روزگار اورکمانے کے دوسرے ذرائع حاصل کر سکتا ہے اور دوسرے افراد کے ساتھ اپنے آپ کو بااختیار بنا کر …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) چیئر پرسن این سی ایچ ڈی اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم افراد خاص طور پہ خواتین کے لیے خواندگی کے ساتھ ساتھ ہنر سکھنا بہت ضروری ہے اسطرح سے معاشرے کا یہ محروم حصہ روزگار اورکمانے کے دوسرے ذرائع حاصل کر سکتا ہے اور دوسرے افراد کے ساتھ اپنے آپ کو بااختیار بنا کر آزادانہ طور پر اور ملک کا مفید شہری بن جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مضافات میں بری امام کے پاس نورپور شاہاں گاﺅں کے محلہ بُنہ میں بنائے جانے والے نئے تعلیم بالغاں مراکز میں خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ ہنر بھی سیکھیں تاکہ آپکو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ اس سلائی کورس کے بعد کشیدہ کاری کے ایڈوانس کورس کا بھی بندوبست کریں گے۔ انہوں نے سینٹر میں موجود نادر اور ضرورت مند خواتین میں 8سلائی مشینیں بھی تقسیم کیںاس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی سمینہ وقار اور پاکستان انسانی ترقی فنڈ کے سی ای او ظفر حیدر جپہ اور دوسرے ماہرین بھی موجود تھے۔خواتین سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن این سی ایچ ڈی نے کہاکہ سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 2کروڑ40 لاکھ سے کم ہو کر 2کروڑ 28لاکھ رہ گئی ہے اور داخلے کی شرح 72 سے بڑھ کر 77 فیصد ہو گئی ہے۔اس وقت داخلے کی شرح تعلیم کی ہر سطح پر بڑھ کر 4کروڑ 44لاکھ سے 4کروڑ75لاکھ ہو گئی ہے۔پڑھا لکھا معاشرہ ہی صرف اس وقت ہمیں سماجی ،معاشی اور سیاسی طور پر محفوظ کر سکتا ہے۔