اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے ۔ اس سے مستقبل میں ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے امکانات میں بہت اضافہ ہوگا ۔ یہ بات پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے گذشتہ روز نیوٹیک کے زیر اہتمام سیکٹر سکلز کونسلز کی افتتاحی کی تقریب سے …
پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کے فروغ کے لئے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے،سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین شراکت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سیکٹر سکل کونسلز کا قیام قابلِ تحسین ہے ۔ اس سے مستقبل میں ہنر مند نوجوانوں کے روزگار کے امکانات میں بہت اضافہ ہوگا ۔ یہ بات پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے گذشتہ روز نیوٹیک کے زیر اہتمام سیکٹر سکلز کونسلز کی افتتاحی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیکٹر سکلز کونسلز پاکستان کے ٹی ویٹ سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ بیروزگاری ہمارے ملک کیلئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا واحد حل ہمارے نوجوانوں کو ہنرمند بناکر اپنے اور اپنے خاندان کی کفالت کے قابل بنانا ہے۔ انہوں نے نیوٹیک کے اس اقدام پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ سیکٹر سکلز کونسلز پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گی جس سے پڑھی لکھی ہنرمند افرادی قوت پیدا ہو گی اور ملکی انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوگا۔








