راولپنڈی ۔ 23 فروری (اے پی پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تیتری کے علاقہ میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ نوجوان کی شناخت انضمام …
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہو گیا، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 23 فروری (اے پی پی) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب تیتری کے علاقہ میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہو گیا۔ نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پر کام میں مصروف تھا۔ بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔








