وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہرات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کے تحت بجلی، آپٹک فائبر و دیگر منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

ہرات ۔ 23 فروری(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ سے خطہ کے کروڑوں عوام کی اقتصادی و سماجی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، خطہ میں امن کے فروغ میں بھی اس کا ایک کردار ہو گا، تاپی پائپ لائن منصوبہ اور اس سے جڑے دیگر منصوبوں کی بدولت رکن ممالک کے مابین تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان …

ہرات ۔ 23 فروری(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبہ سے خطہ کے کروڑوں عوام کی اقتصادی و سماجی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، خطہ میں امن کے فروغ میں بھی اس کا ایک کردار ہو گا، تاپی پائپ لائن منصوبہ اور اس سے جڑے دیگر منصوبوں کی بدولت رکن ممالک کے مابین تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان کی حکومت اور عوام سے بڑھ کر کوئی بھی افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں نہیں ہو سکتا، پاکستان خطہ میں امن و ترقی کا علمبردار ہے۔ جمعہ کو مغربی افغانستان کے تاریخی شہر ہرات میں پاکستان۔ترکمانستان۔افغانستان۔بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ (تاپی) کے تحت بجلی، آپٹک فائبر و دیگر منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، میں افغان صدر کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس منصوبہ کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔