وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام بوٹینیکل گارڈن بارہ کہو میں شہد کی مکھیوں کے فارم اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام بوٹینیکل گارڈن بارہ کہو میں شہد کی مکھیوں کے فارم اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے فارم اور شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام بوٹینیکل گارڈن بارہ کہو میں شہد کی مکھیوں کے فارم اور موسم بہار کی شجرکاری مہم …

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام بوٹینیکل گارڈن بارہ کہو میں شہد کی مکھیوں کے فارم اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے فارم اور شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیر اہتمام بوٹینیکل گارڈن بارہ کہو میں شہد کی مکھیوں کے فارم اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے فارم اور شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری خوراک اور دیگر ضروریات کا زیادہ تر انحصار پودوں پر ہے، کسی بھی ملک کے رقبہ کا 25 فیصد جنگلات پر مشتمل ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان کے جنگلات کا رقبہ 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں کمی سیلابوں اور دیگر کئی آفات کی وجہ ہے، جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سے ماحولیاتی توازن خراب ہوا ہے، ہمارے ہاں پرندوں اور جانوروں کی کئی نایاب اقسام خطرہ سے دوچار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان مسائل کا حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری میں ہے، اس سلسلہ میں بوٹینیکل گارڈن بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے اشتراک سے بوٹینیکل گارڈن میں شجرکاری کا آغاز کیا ہے، اس سے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مدد ملے گی۔