پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولف ہولمبو کی وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمدخان لغاری سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولف ہولمبو نے جمعہ کو روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمدخان لغاری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈنمارک کے خارجی امور کے کمرشل کونسلر علی مشتاق اور پاورڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ …

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر رولف ہولمبو نے جمعہ کو روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمدخان لغاری سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈنمارک کے خارجی امور کے کمرشل کونسلر علی مشتاق اور پاورڈویژن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو حکومت کے ان منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جن کے تحت توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجز سے نمٹاجاسکے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈنمارک کے کاروباری اداروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدیدتوانائی کا شعبہ تیزی سے وسیع ہورہا ہے اور مقابلہ کے آغاز کےساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا،وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار کیلئے مسابقتی بولی کے طریقہ کار سے صارفین کو فائدہ پہنچانے کیلئے وسائل کے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وفاقی وزیر نے ڈنمارک کے سفیر کو قابل تجدید توانائی کے اداروں کے قیام میں معاونت کی دعوت دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی نئی توانائی پالیسی حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی ملک میں بجلی کی طلب ورسد کی صورتحال کا تعین کرے گی۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا گیا کہ ڈنمارک سے قابل تجدید توانائی کے ماہر ین کو پاکستان میں نئی توانائی پالیسی اور قابل تجدید توانائی کے ادارے کے قیام میں تعاون کیلئے نامزد کیا جائے گا۔