وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا لاہور لیٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب

لاہور۔23 فروری(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان صوفیا کرام کی سرزمین ہے، دہشت گردوں کی نہیں ، لاہور لیٹریری فیسٹیول تحمل و برداشت کے رویئے کے فروغ اور دنیا بھر سے آئے لوگوں کیلئے پل کا کردار ادا کرے گا، وہ جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں تھے۔ لاہور لیٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، گورنر پنجاب ملک محمد …

لاہور۔23 فروری(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان صوفیا کرام کی سرزمین ہے، دہشت گردوں کی نہیں ، لاہور لیٹریری فیسٹیول تحمل و برداشت کے رویئے کے فروغ اور دنیا بھر سے آئے لوگوں کیلئے پل کا کردار ادا کرے گا، وہ جمعہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں تھے۔ لاہور لیٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ ، صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن ، چیئرمین لاہور لیٹریری فیسٹیول اقبال زیڈ احمد سمیت دانشوروں ، ادیبوں اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب میںشرکت کی۔وزیراعظم نے لاہور لیٹریری فیسٹیول میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آنیوالے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے ایک دوسرے سے خیالات کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا بھر سے آنیوالے لوگ فیسٹیول سے لطف اندوز ہونگے اور واپس اپنے ممالک میں جا کر پاکستان کا بہترامیج بنانے میں کردار ادا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ثقافتی اعتبار سے مالا مال ہے ، لاہور لیٹریری فیسٹیول اس کی بھر پور عکاسی کر رہا ہے