وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ملاقات، انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

لاہور۔23 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ےہاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کیلئے کئے جانے والے اقدامات،ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پنجاب میںامن وامان کی بہتری کےلئے مثبت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا …

لاہور۔23 فروری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ےہاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی کیلئے کئے جانے والے اقدامات،ملک کی مجموعی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پنجاب میںامن وامان کی بہتری کےلئے مثبت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اتحاد واتفاق کا ہے اور ملک اتحاد کی قوت سے ہی آگے بڑھے گا۔دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں ایسے ناسور کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی عظیم قربانیاں مسلمہ ہیں۔دہشت گردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے، پاکستانی قوم کا عزم اس سے بلند ہے۔دہشت گردی کےخلاف نےشنل اےکشن پلان پر مثبت انداز مےں عملدرآمد نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔