اسلام آباد ۔24 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، اس دوران ہفتہ کو ایف سی بلوچستان نے مختلف کارروائیوں میں ایک دہشت گرد کو ہلاک ، 11مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ …
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔24 فروری (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، اس دوران ہفتہ کو ایف سی بلوچستان نے مختلف کارروائیوں میں ایک دہشت گرد کو ہلاک ، 11مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ، شیرازی، سنی سبی اورکھاہان میں کارروائی کی اس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 11مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا جس میں آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز شامل ہیں۔کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں برآمد کی گئی۔








