ایران اور پاکستان کا علم و ادب، خطاطی اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے باضابطہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ مفاہمت کی یادداشت پر تہران میں دستخط ہوں گے، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے ایران کے سرکاری دورہ کی رسمی دعوت قبول کر لی اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایران اور پاکستان نے علم و ادب اور خطاطی سمیت فنون لطیفہ کے …
ایران اور پاکستان کا علم و ادب، خطاطی اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے باضابطہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
ایران اور پاکستان کا علم و ادب، خطاطی اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کےلئے باضابطہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ
مفاہمت کی یادداشت پر تہران میں دستخط ہوں گے، مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے ایران کے سرکاری دورہ کی رسمی دعوت قبول کر لی
اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) ایران اور پاکستان نے علم و ادب اور خطاطی سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کےلئے باضابطہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر تہران میں دستخط ہوں گے جس کےلئے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کو ایران کے سرکاری دورہ کی رسمی دعوت دی گئی ہے۔ یہ بات پاکستان میں ایران کے ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی نے تین سالہ مدت سفارت کی تکمیل پر مشیر وزیراعظم سے پیر کو الوداعی ملاقات میں کہی۔ عرفان صدیقی نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی رشتوںمیں جڑے ہیں، ہماری ادبی اور شعری میراث بھی مشترک ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ دیگر علمی اور ثقافتی شعبوں کے علاوہ خطاطی کے فن کے تحفظ اور فروغ کےلئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔ ایرانی ثقافتی قونصلر شہاب الدین دارائی نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہیں اور اپنے تین سالہ قیام کے دوران اس ڈویژن کی قابل تحسین کارکردگی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔








