،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم کا سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔20مارچ( اے پی پی ) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلو چستان کے غیور عوام نے پاکستان کے قیام ،ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑی کا وشیں کی ہیں اور ایف سی بلو چستان کے عوام کی ان خدمات پر فخر محسوس کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی میں 23مار چ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب …

کوئٹہ۔20مارچ( اے پی پی ) آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ بلو چستان کے غیور عوام نے پاکستان کے قیام ،ترقی اور خوشحالی کیلئے بڑی کا وشیں کی ہیں اور ایف سی بلو چستان کے عوام کی ان خدمات پر فخر محسوس کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی میں 23مار چ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام میں بلوچستان کے عوام کی قربانیاں قابل قدر ہیں تحریک پاکستان کے دوران بلوچستان کے سیاسی وقبائلی رہنماﺅں اور زعمانے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا اور مملکت خداداد کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہمیں اس بات پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرناچاہیے کہ ہم آج ایک آزاد ملک کی فضاﺅں میں سانس لے رہے ہیں۔