اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سابق وزر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ رینٹل پاور، این آئی سی ایل جیسے کیسز میںکرپشن ثابت ہونے کے باوجود ان ریفرنسز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس نہیں سنے جارہے، صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کی سماعت …
سابق وزر اعظم محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سابق وزر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ رینٹل پاور، این آئی سی ایل جیسے کیسز میںکرپشن ثابت ہونے کے باوجود ان ریفرنسز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے کیس نہیں سنے جارہے، صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جب پرانے ریفرنسز میں کچھ نہیں نکلا تو نئے ریفرنس کیوں دائر کئے گئے ہیں، ہمارے کیس میں کچھ نہیں پھر بھی کچھ نکالا جارہا ہے، نیا ریفرنس پہلے ریفرنس پر چڑھایا جانے والاخول ہے۔








