اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )سالانہ چار روزہ قومی کتاب میلہ 6 اپریل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں شروع ہوگا جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔ پہلی مرتبہ چین اور ترکی بھی میلے میں حصہ لے کر اپنے سٹالز لگائیں گے۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت منگل کو اجلاس میں قومی کتاب میلہ کی تیاریوں کا …
مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )سالانہ چار روزہ قومی کتاب میلہ 6 اپریل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں شروع ہوگا جو 9 اپریل تک جاری رہے گا۔ پہلی مرتبہ چین اور ترکی بھی میلے میں حصہ لے کر اپنے سٹالز لگائیں گے۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت منگل کو اجلاس میں قومی کتاب میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے ہدایت کی کہ اندرون و بیرون ملک سے میلہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور عوام کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے شکایات مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ میلے کے دوران کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مستعد عملہ عوام اور شرکاءمیلہ کی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہو۔








