اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں امن و امان کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے ، جس قسم کا رویہ بھارتی حکام نے پاکستان کے سفارتکاروں سے شروع کر رکھا ہے وہ نہ صرف سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے خطہ میں سلامتی کے …
بھارت خطہ میں امن و امان کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے ،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مارچ( اے پی پی )وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارت خطہ میں امن و امان کے حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے ، جس قسم کا رویہ بھارتی حکام نے پاکستان کے سفارتکاروں سے شروع کر رکھا ہے وہ نہ صرف سفارتی آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے خطہ میں سلامتی کے حالات کو مزید خطرات لاحق ہو ں گے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ آج پوری عالمی دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک طرف پاکستان تمام تر معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سکھ اور ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کےلئے نہ صرف ویزا فراہم کرتا ہے بلکہ ان کےلئے یہاں میزبانی کے بہترین انتظامات بھی کئے جاتے ہیں، اس کے برعکس بھارت نے اس سال چند سینکڑوں کی تعداد میں خواہشمند پاکستانی زائرین کو اجمیر شریف عرس میں شرکت سے روکنے کےلئے ویزوں کے اجراءکو بھی بند کر دیا جو بھارتی حکومت کی تنگ نظری اور تعصب پر مبنی ذہنیت کی کھلی عکاسی کرتا ہے۔








