اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیراعظم کے سود سے پاک قرضہ سکیم کے دائرہ کار کو توسیع دینے اور اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی وسائل کی تخصیص کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سودسے پاک قرضہ سکیم پر پیشرفت کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور وزیراعظم کے سود سے پاک قرضہ سکیم کے دائرہ کار کو توسیع دینے اور اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی وسائل کی تخصیص کیلئے تمام تر کوششوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے سود سے پاک قرضہ سکیم (پی ایم آئی ایف ایل) پر پیشرفت کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پی ایم آئی ایف ایل کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب، تخفیف غربت فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قاضی عظمت عیسی، سیمی صدف کمال اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمہ کے اقدام کے ضمن میں سود سے پاک قرضہ سکیم کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں غربت کی لعنت کے خاتمہ کیلئے اسے ایک مو¿ثر سکیم کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور اس سے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو باعزت روزی کمانے کے مواقع مل رہے ہیں۔








