وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا حضرت خدیجتہ الکبری ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 20 مارچ( اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، وفاقی سطح پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں معذوروں کے لئے قانون سازی کر رہی ہیں، معذوروں کے لئے صرف خصوصی تعلیمی ادارے بنانا کافی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ( اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں معذور افراد کی شمولیت کو فروغ دینے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، وفاقی سطح پر پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں معذوروں کے لئے قانون سازی کر رہی ہیں، معذوروں کے لئے صرف خصوصی تعلیمی ادارے بنانا کافی نہیں ہیں بلکہ ان کے لئے ہر شعبے میں مواقعے فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معذور بچوں کی حوصلہ افزائی اور مفید شہری بنانے میں والدین کا کردار کلیدی ہے، معذور بچوں کو مفید شہری بنانے کے لئے شعور اجاگر ،سکول اور نصاب میں بھی خصوصی بچوں پر توجہ دی جانی چا ہیے،پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سیکرٹریٹ اور صوبائی ٹاسک فورس فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں حضرت خدیجتہ الکبری ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔