اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ عوامل کرتے ہیں، آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا، ضرورت پڑی توٹیکس انتہائی محدود حد تک بڑھائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں اے سی سی اے کے زیر اہتمام پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2018ءکی افتتاحی …
وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل کا پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ڈالر ریٹ کا تعین مارکیٹ عوامل کرتے ہیں، آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا، ضرورت پڑی توٹیکس انتہائی محدود حد تک بڑھائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں اے سی سی اے کے زیر اہتمام پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جون تک تین ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جن کا بندوبست موجود ہے، اس حوالے سے پریشانی والی بات نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزیں پائپ لائن میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کا 115 روپے تک ریٹ مناسب ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے برآمدات بھی بڑھیں گی، ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ عوامل کرتے ہیں، اس معاملے میں ہم مداخلت نہیں کرتے، اس حوالے سے سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرضروری بیان بازی سے گریز کرنا چاہیئے۔








