اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار موثر بنایا ہے، نیب نے ”احتساب سب کا“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے بلاامتیاز خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے …
بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار موثر بنایا ہے ، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب نے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنا طریقہ کار موثر بنایا ہے، نیب نے ”احتساب سب کا“ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے بلاامتیاز خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی جامع قومی حکمت عملی وضع کی ہے، نیب کے تمام افسران اپنا قومی فرض سمجھتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے اپنے طریقہ کار کو مو¿ثر بنایا ہے، نیب کی فرانزک سائنس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس سے انکوائریوں اور تحقیقات کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔








