انسداد دہشت گردی سے متعلق پاک۔روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس

انسداد دہشت گردی سے متعلق پاک۔روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس پاکستان اور روس کا داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دنیا کے مختلف حصوں سمیت اس خطہ کیلئے بڑا سیکورٹی خطرہ ہے۔ اس خدشے کا اظہار …

انسداد دہشت گردی سے متعلق پاک۔روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا ساتواں اجلاس
پاکستان اور روس کا داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دنیا کے مختلف حصوں سمیت اس خطہ کیلئے بڑا سیکورٹی خطرہ ہے۔ اس خدشے کا اظہار بدھ کو یہاں انسداد دہشت گردی سے متعلق پاک۔روس مشترکہ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کاﺅنٹر ٹیررازم وزارت خارجہ امور احمد فاروق نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ ایلیا روگا چوف ڈائریکٹر نیو چیلنجز وزارت خارجہ امور روس نے اپنے ملکی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران علاقائی و بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشت گردی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی غرض سے جاری سرگرمیوں اور دوطرفہ تعاون کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ اس بات پر اتفاق پا یا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ گلوبل خطرہ ہے جس پر مکمل قابو پانے کیلئے عالمی برادری کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔پا