اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینا ہوگی تاکہ وہاں غیر قانونی بھارتی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق غیر جانبدارانہ حقائق پر مبنی رپورٹ سامنے آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی اسلام آباد میں ”کشمیر اینڈ ورلڈ“ کے عنوان سے تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دینا ہوگی تاکہ وہاں غیر قانونی بھارتی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق غیر جانبدارانہ حقائق پر مبنی رپورٹ سامنے آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج ٹرسٹ کی جانب سے ”کشمیر اینڈ ورلڈ“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سینئر بیوروکریٹس ، سول سوسائٹی ، سفارت کاروں اور اکیڈمک اراکین نے شرکت کی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے سامعین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کے دوران بھارتی فوج اور آر ایس ایس کے انتہاءپسندوں نے ڈوگرہ افواج کے ساتھ مل کر 2 لاکھ 47 ہزار معصوم کشمیریوں کا سفاکانہ قتل عام کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد منصوبہ بندی کے تحت نسلی بنیادوں پر قتل عام کی سب سے بڑی مثال ہے۔








