اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کاچھٹااجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سیدعمران احمدشاہ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں 28 فروری کوکمیٹی کے پانچویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیر نجکاری نے28 فروری کو منعقدہ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کردہ سفارشات اورتجاویز پرعمل درآمد اورپیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کمیٹی کوپی آئی اے کی نجکاری …
سیدعمران احمدشاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کاچھٹااجلاس،پی آئی اے کی نجکاری کے بارے میں فنانشل ایڈوائزری کنسورشئیم کی سفارشات اوروزارت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کاچھٹااجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سیدعمران احمدشاہ کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں 28 فروری کوکمیٹی کے پانچویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیر نجکاری نے28 فروری کو منعقدہ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کردہ سفارشات اورتجاویز پرعمل درآمد اورپیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کمیٹی کوپی آئی اے کی نجکاری کے ضمن میں فنانشل ایڈوائزری کنسورشئیم کی سفارشات اوروزارت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کمیٹی کے اراکین کوپی آئی اے کے لین دین، فارمیشنل ری سٹرکچرنگ ،ڈائیوسمنٹ حکمت عملی، عمل درآمد(فیز ون)، پی آئی اے کے بنیادی آپریشنز میں نجی شعبے کوسہولت کاری کے ضمن میں اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کمیٹی کوپی آئی اے (کنورژن) ایکٹ مجریہ 2016کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے پی آئی اے کے احیاءنوکیلئے منصوبہ کے خدوخال جس میں پی آئی اے میں سرمایہ کاری، ہوٹل، رئیل اسٹیٹ وغیرہ شامل ہیں، پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایوی ایشن، انجینئرنگ، لینڈنگ اینڈ ہینڈلنگ، ٹی ای ایس ، ہیلتھ کئیر اورفلائیٹ کچن کے شعبوں کی تخصیص کی گئی ہے۔انہوں نے تخصیصی عمل میں پی آئی اے کے بنیادی وغیربنیادی ذمہ داریوں اورضمن میں مختلف آپشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔








