راولپنڈی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کا کسی بھی این آر او سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی 18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، آرمی چیف کی خواہش ہے کہ پاکستان اُس امن کی طرف چلا جائے جو تمام پاکستانیوں کی خواہش ہے اور یہی باجوہ ڈاکٹرائن ہے اس کا کچھ اور مطلب نہ …
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کا کسی بھی این آر او سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی 18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، آرمی چیف کی خواہش ہے کہ پاکستان اُس امن کی طرف چلا جائے جو تمام پاکستانیوں کی خواہش ہے اور یہی باجوہ ڈاکٹرائن ہے اس کا کچھ اور مطلب نہ لیا جائے،انتخابات کرانا اور اس کا ٹائم فریم آئین میں ہے، الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اس میں تمام لوگوں کا کردار ہے ، انتخابات کے حوالے سے ہر وہ کام کریں گے جو آئین کے تحت کہا جائے گا،غیر مستحکم پاکستان بھارت کے مفاد میں نہیں، اگر ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ نہ لڑتے اور القاعدہ کو شکست نہ دیتے تو یہ خطرہ بھارت تک پہنچ چکا ہوتا، بھارت کو بھی ہمارا شکریہ اداکرنا چاہیے، بھارت نے کوئی مہم جوئی کی توسخت جواب ملے گا،پاکستان کا 1982 سے سعودی عرب سے فوجی تعاون کا معاہدہ ہے جس کے تحت فوج بھیجی جاتی ہے،پارلیمنٹ کی قراراد تھی کہ یمن کے خلاف فوج نہیں بھیجیں گے اور فوج نہیں گئی،اگر فوج کو بھیجنا ہے تو یہ حکومت کی منظوری سے ہوگا، آج کا کراچی 2013کے کراچی سے بہت بہتر ہے ،آج کراچی میں شٹر ڈا¶ن ہڑتال کا کوئی تصور نہیں،انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشت گردوں کے 7نیٹ ورک پکڑے ،16خودکش بمباروں کو حراست میں لیا جن میں سے 9افغانی ہیں ۔وہ بدھ کو آئی ایس پی آر میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔








