اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نعیم وائے ذمہ دار کی قیادت میں 17 رکنی کاروباری وفد نے پیرس میں ہونے والے پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی ۔فورم کا انعقاد فرانس میںپاکستانی ایمبیسی اور فرانسیسی کاروباری ادارے ایم ای ڈی ایف کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔فورم کے دوران پنجاب اور کے پی کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب …
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم وائے ذمہ دار کی قیادت میں 17 رکنی کاروباری وفد کی پیرس میں منعقدہ پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) نعیم وائے ذمہ دار کی قیادت میں 17 رکنی کاروباری وفد نے پیرس میں ہونے والے پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی ۔فورم کا انعقاد فرانس میںپاکستانی ایمبیسی اور فرانسیسی کاروباری ادارے ایم ای ڈی ایف کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔فورم کے دوران پنجاب اور کے پی کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے دونوں صوبوں میں کاروباری اور سرمایہ کاری مواقعوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔فرانس کی معروف کمپنیوں ٹوٹل،جیملوٹو،جی ای سوز،رینالٹ اور وینسی سمیت متعدد کمپنیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی آئی اے کے چیئرمین نعیم ذمہ دار نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس کے پاس نہ صرف بہترین افرادی قوت ہے بلکہ یہاں بیرونی سرمایوں کاروںکے لئے سرمایہ کاری اور کاروباری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں سے کہا کہ وہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔فرانس میںپاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے بہترین مارکیٹ ہے جہاں پر انفراسٹریکچر سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شروع ہیں فرانس کی کمپنیوں کو وہاں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے چاہیے۔








