عوام مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی،امیرمقام

پشاور۔28مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام میرٹ کی بنیادپر2018کے عام انتخابات میںحقیقی تبدیلی،ترقی ،معیشت کی استحکام اورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی، خیبرپختونخوامیںاقتدارکے بنافقیدالمثال ترقیاتی اورعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے تکمیل کوپہنچائیں،مینڈیٹ ملنے کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خیبرپختونخواکے عوام کی محرومیاںختم کرنے تک چین سے نہیںبیٹھیںگے۔ان خیالات …

پشاور۔28مارچ (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام میرٹ کی بنیادپر2018کے عام انتخابات میںحقیقی تبدیلی،ترقی ،معیشت کی استحکام اورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی، خیبرپختونخوامیںاقتدارکے بنافقیدالمثال ترقیاتی اورعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبے تکمیل کوپہنچائیں،مینڈیٹ ملنے کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خیبرپختونخواکے عوام کی محرومیاںختم کرنے تک چین سے نہیںبیٹھیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے خوازہ خیلہ، چارباغ،مینگورہ اورقمبرسوات میںمختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کامیاب اورعوام کے ٹھاٹھیںمارتاسمندرجیسے جلسوںسے مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں،مخالفین کی اپنی حکومت کی کارکردگی عشروعشیرکے برابربھی نہیںجبکہ منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے عوام دوست منصوبوںسے عوام کاتوجہ ہٹانے کیلئے ناکام ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سورج کوکبھی انگلی سے نہیںچھپایاجاسکتا،عوام باشعورہیں،تبدیلی والوںکی تبدیلی کابھانڈہ پھوٹ گیاہے ۔

مزید خبریں