اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاءنے جو بیان ریکارڈ کرایا ہے اس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا ایون فیلڈ پراپرٹی کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں، نہ ہی کوئی ایسی دستاویزات موجود ہیں جو انہیں دوران تفتیش ملی ہوں جن سے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ واجد ضیاءنے جو بیان ریکارڈ کرایا ہے اس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا ایون فیلڈ پراپرٹی کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں، نہ ہی کوئی ایسی دستاویزات موجود ہیں جو انہیں دوران تفتیش ملی ہوں جن سے محمد نواز شریف کا کسی طرح کا کوئی بھی تعلق ایون فیلڈ پراپرٹی کے ساتھ بنتا ہو، انہوں نے خود کہا کہ نیسکول اور نیلسن نے یہ پراپرٹی خریدی، اور کوئی بھی ایسی دستاویز موجود نہیں جس سے ثابت ہو کہ محمد نواز شریف نے اس پراپرٹی کی مد میں کوئی ادائیگی کی ہو یا کسی بھی قسم کا یوٹیلٹی بل ادا کیا ہو۔ واجد ضیاءکا یہ بیان میڈیا پر چل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اقامے پر فارغ کیا گیا آج سٹار گواہ بھی محمد نواز شریف کے حق میں گواہی دے رہا ہے۔ محمد نواز شریف پر کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا کک بیک کا کیس مخالفین ثابت نہیں کر سکے۔ آج تک 17 وزرائے اعظم کے ساتھ ایسا ہوتا رہا ہے اور آج بھی یہی ہو رہا ہے، یہی مقدمہ محمد نواز شریف عوام کے پاس لیکر جا رہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ وہ تمام الزامات جو ایک منتخب وزیراعظم پر لگائے گئے، آج ڈیڑھ دو سال ہونے کو ہیں، کوئی بھی وہ پیٹیشن عدالت میں لیکر نہیں گیا مگراس پر فیصلہ آگیا، یہ تمام چیزیںآپ انشااللہ دیکھیں گے جو منطقی انجام تک پہنچ رہی ہیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی فونٹ کا جو مقدمہ مریم نواز شریف پر دائر کیا گیا تھا اس پر بھی رابرٹ ریڈلے کا بیان سب کے سامنے ہے۔








