چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور نائب صدر جمہوریہ ڈومینکن مارگیریتا سیڈینو ڈی فرنینڈزکی ملاقات

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن اور نائب صدر جمہوریہ ڈومینکن مارگیریتا سیڈینو ڈی فرنینڈز کے مابین صدارتی محل سٹینو ڈومنگو میں ہونے والی ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر کے تمام سوشل سیفٹی نیٹس کو غربت کے خاتمے سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہتر انداز میں کام …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن اور نائب صدر جمہوریہ ڈومینکن مارگیریتا سیڈینو ڈی فرنینڈز کے مابین صدارتی محل سٹینو ڈومنگو میں ہونے والی ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ دنیا بھر کے تمام سوشل سیفٹی نیٹس کو غربت کے خاتمے سے متعلق مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے بہتر انداز میں کام کرنا چاہئے۔ نائب صدر نے جمہوریہ ڈومینکن نے دورہ کی دعوت قبول کرنے اور دونوں ممالک میں عملدرآمد کئے جانے والے کامیاب پروگراموں پر تبادلہ خیال کرنے پر ماروی میمن کا شکریہ ادا کیا۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ماروی میمن نے معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کرنے پر جمہوریہ ڈومینکن کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ٹارگٹ سبسڈیز کو متعارف کرانے پر نائب صدر کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔ نائب صدر نے بھی ملک سے غربت کے خاتمہ کیلئے 5.7 ملین گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے پر بی آئی ایس پی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔

مزید خبریں