اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ نکاسی آب کے عالمی اہداف حاصل کرنے کے لئے ساتویں ساﺅتھ ایشین کانفرنس برائے سینی ٹیشن کا آغاز (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ،کانفرنس میں جنوبی ایشیاءکے 8ممالک کے 500 سے زائد مندوبین شرکت کرینگے ، جدید تحقیق اور علمی آگاہی کے لئے آٹھ ٹیکنیکل سیشن ہوں گے۔ قومی اور بین الاقوامی …
وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کا رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ نکاسی آب کے عالمی اہداف حاصل کرنے کے لئے ساتویں ساﺅتھ ایشین کانفرنس برائے سینی ٹیشن کا آغاز (آج) بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ،کانفرنس میں جنوبی ایشیاءکے 8ممالک کے 500 سے زائد مندوبین شرکت کرینگے ، جدید تحقیق اور علمی آگاہی کے لئے آٹھ ٹیکنیکل سیشن ہوں گے۔ قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی تقریبات منعقد کریں گی تاکہ درپیش مسائل کا حل پیش کیا جاسکے۔وہ منگل کو یہاں دیگر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر ساتویں ساﺅتھ ایشین کانفرنس برائے سینی ٹیشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ا مشاہد اللہ خان نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیا میں دو ارب تیس کروڑاور جنوب اشیاءمیں اکہتر کروڑ دس لاکھ افراد کو ٹوائلٹ کی سہولیات حاصل نہیں ہیں جس کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس میںپانی کے فضلے اور نکاسی آب پر اظہار خیال میں مدد ملے گی اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین اپنے کامیاب تجربات سے ایک دوسرے کو مستفید کریں گے ۔








