وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا تازہ ترین اقتصادی اعشاریوں پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے تازہ ترین اقتصادی اعشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالی سال 2018ءکے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 13 سال کے دوران سب سے زیادہ 5.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2008ءسے 2013ءکے …

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے تازہ ترین اقتصادی اعشاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مالی سال 2018ءکے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 13 سال کے دوران سب سے زیادہ 5.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2008ءسے 2013ءکے دوران ملکی معیشت 2.82 فیصد کی اوسط شرح پر رہی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پہلے سال کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح میں 4.05 فیصد بہتری آئی اور اس کے بعد سے یہ شرح بتدریج بلند ہوتی گئی اور رواں سال 5.79 فیصد کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 5 سالوں کے دوران 4.76 فیصد کا اوسط اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں ترقی کی شرح میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ 10 سالوں کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں ترقی کی شرح رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 6.13 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ گذشتہ 11 سالوں میں سب سے زیادہ بلند سطح پر ہے۔

مزید خبریں