مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی فلمی صنعت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور اس مقصد کیلئے درکار فنڈز بارے بریفنگ اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منگل کو ملک میں فلمی صنعت کی بحالی …

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی فلمی صنعت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور اس مقصد کیلئے درکار فنڈز بارے بریفنگ

اسلام آباد۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منگل کو ملک میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے اجلاس میں فلمی صنعت کی بہتری کیلئے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات اور اس مقصد کیلئے درکار فنڈز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فلمی صنعت کی بحالی کو اہمیت دی اور فلم کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اور حقیقی ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے نہ صرف ملک کے وسیع ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح قومی معیشت میں بھی فلمی صنعت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے فلمیں بنانے کیلئے فنڈ قائم کرنے کی ضرورت، فلمی صنعت پر ٹیکس اور پروڈکشن سٹوڈیوز قائم کرنے کیلئے سہولت فراہم کرنے کے معاملہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان میں فلمی صنعت کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے اور پاکستان میں 60ءکی دہائی کی طرح فلمی صنعت دوبارہ اپنے عروج پر جا سکتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ بلاشبہ فلم قومی ورثہ کو اجاگر کرنے کیلئے ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات کی طرف سے اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں