اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شام میں کوئی تیسرا ملک فوج بھیج رہا ہے تو اس کا ہماری خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ شام کے حوالے سے مختلف ممالک کئی گروپوں میں تقسیم ہیں‘ ہم شام کے عوام کی امنگوں اور تمناﺅں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں‘ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر شام سمیت دنیا بھر …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شام میں کوئی تیسرا ملک فوج بھیج رہا ہے تو اس کا ہماری خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ شام کے حوالے سے مختلف ممالک کئی گروپوں میں تقسیم ہیں‘ ہم شام کے عوام کی امنگوں اور تمناﺅں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں‘ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر شام سمیت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل آواز بلند کی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر شام میں کوئی تیسرا ملک فوج بھیج رہا ہے تو اس کا ہماری خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے مختلف ممالک کئی گروپوں میں تقسیم ہیں۔ ایران اور عرب ممالک الگ الگ گروپ ہیں اس طرح ترکی کا بھی ایک گروپ ہے جو اپنے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے نیوٹرل ہے اور ہم شام کے عوام کی امنگوں اور تمناﺅں کے مطابق مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کے مسائل کے حوالے سے ہم اپنا کردار ادا کریں گے لیکن تنازعہ میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔








