اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک واقعہ میں امریکی سفارتی اہلکار کے ہاتھوں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے سفارتی آداب اور قواعد کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں‘ امریکی سفارتخانے نے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور …
اسلام آباد ٹریفک واقعہ میں امریکی سفارتی اہلکار کے ہاتھوں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے سفارتی آداب اور قواعد کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں ‘خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک واقعہ میں امریکی سفارتی اہلکار کے ہاتھوں پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے حوالے سے سفارتی آداب اور قواعد کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں‘ امریکی سفارتخانے نے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نعیمہ کشور خان کے ضمنی سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اس واقعے کے ضمن میں سفارتی آداب کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ امریکی سفارتخانہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اس حوالے سے تمام تر اقدامات قانون اور قواعد کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے کوئی سکول نہیں ہے۔ یہ معاملہ وزارت تعلیم کا ہے اور اس حوالے سے وزارت سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے سکول کھولنے کے لئے کلیئرنس مانگی ہے اور اجازت ملنے پر مزید پیشرفت ہوگی۔ شگفتہ جمانی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جو پاکستانی خاندان رہتے ہیں ان پر ایک ٹیکس لگا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنے خاندان کے افراد کو واپس بھیجنا شروع کردیا ہے۔








