وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی اور ان کی سزائیوں کی باقی مدت پاکستانی جیلوں میں گزارنے پر بات چیت ہوئی ، اس حوالے سے معاہدہ ہو جائے گا، خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی اور ان کی پاکستان کی جیلوں میں منتقلی کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان …

اسلام آباد۔ 11اپریل(اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی اور ان کی پاکستان کی جیلوں میں منتقلی کے حوالے سے افغان حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی اور ان کی سزائیوں کی باقی مدت پاکستانی جیلوں میں گزارنے پر بات چیت ہوئی۔ اس حوالے سے پاکستان اور افغانستان حکومت کے درمیان معاہدہ ہو جائے گا۔ جمشید دستی کے ضمنی سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی جیلوں میں معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی اور ایسے قیدی جو معمولی جرمانوں کی وجہ سے قید ہیں‘ کو قونصلر رسائی اور انہیں دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔