وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ری ہیبلیٹیشن سنٹر فار چلڈرن ود ڈویلپمنٹ ڈس آرڈرز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آٹزم کی ذہنی بیماری سے متاثرہ بچے ہماری اجتماعی ذمہ داری اور خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، جلد تشخیص اور بحالی سے ان کو مفید شہری بنایا جا سکتا ہے، آٹزم سنٹر کے قیام سے خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت ہو سکے گی، اس سنٹر میں مزید سہولیات فراہم کرنے …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آٹزم کی ذہنی بیماری سے متاثرہ بچے ہماری اجتماعی ذمہ داری اور خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، جلد تشخیص اور بحالی سے ان کو مفید شہری بنایا جا سکتا ہے، آٹزم سنٹر کے قیام سے خصوصی بچوں کی بہتر نگہداشت ہو سکے گی، اس سنٹر میں مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی حکومت ہر ممکن امداد کیلئے تیار ہے۔ وہ بدھ کو ورلڈ آٹزم ڈے کے حوالہ سے ری ہیبلیٹیشن سنٹر فار چلڈرن ود ڈویلپمنٹ ڈس آرڈرز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار والدین میں آٹزم کے حوالہ سے شعور اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں، ان بچوں کیلئے کام کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے ڈویژن کی سطح پر ادارے ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایسا صحت مند ماحول پیدا کرنا چاہئے جس میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے، یہ بچے ہمارے بہتر رویہ کے مستحق ہیں، چند سال قبل چند کمروں پر مشتمل اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا اور آج یہ ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے۔