وفاقی وزیر انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا غیر رسمی تعلیمی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب ورژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیار تعلیم کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔ وہ بدھ کو ایپام میں غیر رسمی تعلیمی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب ورژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور ملک میں معیار …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معیار تعلیم کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔ وہ بدھ کو ایپام میں غیر رسمی تعلیمی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب ورژن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے جاپان کے بین الاقوامی تعاون کے ادارہ جائیکا کے تعاون سے غیر رسمی تعلیمی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ویب ورژن کی تشکیل پر ایپام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایپام اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم سے متعلق ڈیٹا انتہائی اہم ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ غیر رسمی تعلیم کے شعبہ میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔