راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی منفرد ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ کا ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں افتتاح کر دیا گیا شروع ہو گی ،نمائش میں سرکاری محکموں ، قومی اداروں اور انٹرنیشنل برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ،نمائش میں مجموعی طور پر 250 اسٹالز سج گئے ۔ نمائش میں چینی کمپنیز کے پچاس سٹالز پر مشتمل الگ …
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ کا افتتاح کر دیا گیا ،ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 اپریل (اے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی منفرد ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ کا ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں افتتاح کر دیا گیا شروع ہو گی ،نمائش میں سرکاری محکموں ، قومی اداروں اور انٹرنیشنل برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ،نمائش میں مجموعی طور پر 250 اسٹالز سج گئے ۔ نمائش میں چینی کمپنیز کے پچاس سٹالز پر مشتمل الگ پویلین مختص کر دیا گیا ۔ ”راول ایکسپو انٹرنیشنل “ کا افتتاح گذشتہ روز وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرزاہد لطیف خان ،سینئر نائب صدر ناصر مرزا ، نائب صدر قاضی خالد فاروق،وائس چیئرمین ریجنل ٹریڈ کمیٹی خورشید برلاس و دیگر چیمبر عہدیداران و ممبران اور سابق صدر کے ہمراہ کیا ۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعدادنے نمائش میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ۔راول ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی بہتری کی بدولت کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جوکہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی سے ملک میں خوشحالی آئے گی ، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ ازحد ضروری ہے،ملک میں تجارتی سرگرمیوں کی بہتری کے لیے حکومت ہمہ وقت تیار ہے اور تاجر برادری کی ہر طرح سے معاونت کرے گی۔








