اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی موثروکارآمد پالیسیوں اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت اور اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کی توثیق …
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی موثروکارآمد پالیسیوں اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت اور اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیے کی توثیق بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت مذید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا اور وہاں بہت سے ترقیاتی کام کیے بھی گئے ہیں۔








