اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے خلاف بیداری اور روک تھام کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید پر دستخط کئے ہیں۔ بدھ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ڈپٹی …
ایچ ای سی اور نیب کا بدعنوانی کے خلاف بیداری اور روک تھام کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کے خلاف بیداری اور روک تھام کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید پر دستخط کئے ہیں۔ بدھ کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور ڈپٹی چیئرمین نیب محمد امتیاز تاجور نے دستخط کئے۔ ایچ ای سی اور نیب نے نومبر 2014ءمیں ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔ معاہدہ کے تحت ایچ ای سی اور نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مو¿ثر تعاون اور شراکت داری کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ایچ ای سی اور نیب کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔








