اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے جھوٹے اور جعلی خط پر نیب کا انکوائری کے بیانات جاری کرنا قابل افسوس ہے، مجھے ذاتی طور پر گذشتہ 5 سالوں میں کوئی فنڈ نہیں ملا۔ بدھ کو پی آئی ڈی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز نے کہا کہ اگر میں …
سیاسی مخالفین کے جھوٹے اور جعلی خط پر نیب کا انکوائری کے بیانات جاری کرنا قابل افسوس ہے، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے جھوٹے اور جعلی خط پر نیب کا انکوائری کے بیانات جاری کرنا قابل افسوس ہے، مجھے ذاتی طور پر گذشتہ 5 سالوں میں کوئی فنڈ نہیں ملا۔ بدھ کو پی آئی ڈی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز نے کہا کہ اگر میں ایماندار نہیں تو پھر ملک میں کسی کا دامن صاف نہیں۔ حالیہ دنوں میں میڈیا میںآنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اتنا ایماندار رہ کر مجھے سٹیٹ سے انعام کی توقع تھی مگر نیب کا سیاسی مخالفین کے جھوٹے اور جعلی خط پر انکوائری کے بیانات جاری کرنا قابل افسوس ہے۔ وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے کہا کہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کا ایک غریب سیاسی کارکن ہوں، عہدوں کی ہمارے ہاں کوئی اہمیت نہیں ہوتی میں تین بار وزیر رہ چکا ہوں، اس کے باوجود تاحال میں دو کمروں کے گھر میں رہتا ہوں۔








