پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی کے پی کے گورنر ہاوس آمد،گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

پشاور،لاہور۔11 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف خیبر پختونخوا کے گورنر ہاوس گئے اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی-ملاقات میں سیاسی امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور …

پشاور،لاہور۔11 اپریل(اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف خیبر پختونخوا کے گورنر ہاوس گئے اور گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی-ملاقات میں سیاسی امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے لوگ پنجاب میں ہونے والی ترقی پر آپ کی تحسین کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کی غیر معمولی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے۔شہبازشریف نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منصوبوں میں شفافیت کے ذرےعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچانے کا کریڈٹ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو جاتاہے۔شہبازشریف نے جس تیزی سے منصوبوں کومکمل کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔