اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے تنخواہ یافتہ طبقے کو پسنے سے بچاتے ہوئے انہیں انکم ٹیکس کی چکی سے آزاد کرایا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب جو ایمنسٹی سکیم لا رہے …
وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے تنخواہ یافتہ طبقے کو پسنے سے بچاتے ہوئے انہیں انکم ٹیکس کی چکی سے آزاد کرایا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اب جو ایمنسٹی سکیم لا رہے ہیں اس سے انشااللہ اتنے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آ جائیں گے جس سے ملکی ٹیکس نظام کو مذید بہتر بنانے میں کافی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 لاکھ کے لگ بھگ ٹیکس دہندگان ہیں اور اب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس اعدادوشمار میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے اعلان کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں افراط زر کی شرح 3.8 فیصد ہے۔








